ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے ججوں کو ملے گا 7ویں پے کمیشن کا فائدہ

سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے ججوں کو ملے گا 7ویں پے کمیشن کا فائدہ

Thu, 23 Nov 2017 00:07:19    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بدھ کو مرکزی کابینہ کی طرف سے لئے گئے فیصلوں کی معلومات دی۔ ارون جیٹلی نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے 15ویں فنانس کمیشن بنانے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے حدودوشرائط وقت آنے پر بتائے جائیں گے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کے ججوں کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی تجویز کو بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔اب ججوں کو ساتویں پے کمیشن کا فائدہ ملے گا۔اس کا فائدہ 31سپریم کورٹ کے، 1000 ہائی کورٹ کے اور 2500ریٹائر ججوں کو ملے گا۔روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ہم نے روس کے ساتھ دہشت گردی سے مقابلہ کرنے اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ایک اہم کیا معاہدہ ہے۔کابینہ نے مرکزی حکومت کے وینچرزکو اپنے ملازمین سے تنخواہ بڑھانے کے لئے بات چیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اتنا ہی نہیں یورپی تنظیم اور ترقی بینک میں ہندوستان کی رکنیت کو بھی منظوری دے دی ہے۔جیٹلی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 15دسمبر سے شروع ہو جائے گا اور پانچ دسمبر تک چلے گا۔


Share: